نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ

نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے اینڈرائڈ صارفین کو بڑے خطرے سے بچالیا

اسلام آباد (پاک صحافت) نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے اینڈرائڈ صارفین کو ممکنہ  بڑے خطرے سے بچا لیا،  خیال رہے کہ ٹوئٹر پر نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فکس آن لائن نامی نیٹ فلکس کی جعلی ایپ ڈاؤن لوڈ نہ کی جائے ، یہ آپ کی ڈیوائس کو ایک نقصان دہ فائل میں منتقل کردیتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے تمام اینڈرائیڈ صارفین کو فکس آن لائن نامی نیٹ فلکس کی جعلی ایپ کے ذریعے نقصان دہ سافٹ وئیر کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ  کی جاناب سے کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ کبھی بھی کوئی بے اعتماد ایپ یا اے پی کے استعمال نہ کریں، چوکنا رہیں اور محفوظ رہیں۔ ٹوئٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صارفین فکس آن لائن ایپ کو ڈاؤن لاؤڈ نہ کریں اور اگر کرچکے ہیں تو ڈیلیٹ کردیں۔

واضح رہے کہ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے ٹوئٹ میں نیشنل بریچ اورسائبر اٹیک کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا گیا ہے۔ ٹوئٹ میں شیئر کی گئی تصویر میں نقصان دہ کمپیوٹر سافٹ وئیر سے متعلق وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ زیر نظر نقصان دہ سافٹ وئیر گوگل پلے اسٹور میں موجود سافٹ وئیر ہے جو خودکار (automatically) طریقہ کار کے تحت صارف کے واٹس ایپ پر آنے والے میسجز کا جواب دیتا ہے، یہ نقصان دہ فائل سینڈ کرتا ہے جو فون کو متاثر کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسنیپ چیٹ

اسنیپ چیٹ صارفین اب اپنے میسجز ایڈٹ کر سکیں گے

(پاک صحافت) اسنیپ چیٹ کے صارفین بھی اب اپنی چیٹ میسجز کو ایڈٹ کر سکیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے