احسن اقبال

چیئرمین پی ٹی آئی کیساتھ مکافات عمل ہورہا ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ مکافات عمل ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں دسمبر اور جنوری میں الیکشن ہوچکے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان اور شاہد خاقان عباسی کی انتخابات سے متعلق اپنی اپنی رائے ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کو ملتوی کرنے سے بے یقینی اور تاخیر سے شکوک پیدا ہوں گے، چاہتے ہیں الیکشن وقت پر ہوں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ماضی میں روایت رہی ہے کہ الیکشن اتوار کے دن ہوئے ہیں۔

پارٹی قائد کی وطن واپسی سے متعلق ن لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے