دھماکا

فلم ‘دھماکا’ کا نیٹ فلکس کے ساتھ 135 کروڑ میں سودا

ممبئی (پاک صحافت) بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کے اداکار کارتک آریان کی فلم دھماکا نے نئے ریکارڈ بنا لئے، بھارتی ذرائع کے مطابق فلم دھمکا او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر فروخت ہونے والی اب تک کی سب سے مہنگی فلم بن گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کارتک نے اداکار ورون دھون کے علاوہ سپر اسٹار اکشے کمار کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس سے قبل بالی وڈ اداکار ورون دھون کی فلم ‘کولی نمبر 1 ‘(ایمیزون پرائم) اور’ لکشمی ‘(ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار) کے ڈیجیٹل حقوق بالترتیب 90 کروڑ روپے (تقریباً 180 کروڑ پاکستانی )اور 110 کروڑ (تقریباً220 کروڑ روپے پاکستانی) میں فروخت ہوئے۔ جبکہ نیٹ فلکس نے فلم ‘دھماکا ‘کے لیے 135 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً270 کروڑ روپے پاکستانی)کا سودا کیا ہے۔

واضح رہے کہ رام مادھوانی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم کورین فلم ‘دی ٹیرر لائیو’ کا ہندی ری میک ہے۔ فلم میں ، کارتک ایک صحافی کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے جو شہر میں دہشت گردی کے حملے کے خلاف لڑ تا ہے۔ یاد رہے کہ کارتک آریان نے اس فلم کی شوٹنگ 10 دن میں مکمل کی تھی اور اس کے لیے انہوں نے 43 کروڑ روپے معاوضہ لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے