پیپلز پارٹی

پیپلز پارٹی کو لانگ مارچ کی اجازت مل گئی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کو لانگ مارچ کی اجازت مل گئی ہے۔  لانگ مارچ سے متعلق ملنے والے اجازت نامے کے مطابق ضلعی پولیس لانگ مارچ قافلے کو سیکورٹی فراہم کرے گی، لانگ مارچ منتظمین ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق جاری رکھنے کے پابند ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی نے پاکستان پیپلز پارٹی کو لانگ مارچ کی اجازت دے دی، کمشنر کراچی کو پیپلز پارٹی رہنما وقار مہدی نے درخواست دی تھی۔ یاد رہے کہ اجازت نامے میں کہا گیا ہے کہ لانگ مارچ کے دوران اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی، 27 فروری کو لانگ مارچ قافلہ مزار قائد سے نکلے گا۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ مزار قائد سے شاہراہ قائدین ہوتا ہوا شاہراہِ فیصل پہنچے گا اور لانگ مارچ کے دوران ٹریفک پولیس ٹریفک کنٹرول کے لئے موجود رہے گی۔ لانگ مارچ منتظمین ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق جاری رکھنے کے پابند ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے