فیس بک

فیس بک نے صارفین کی درینہ خواہش پوری کردی

کراچی (پاک صحافت) فیس بک نے صارفین کی درینہ خواہش پوری کردی۔ خیال رہے کہ کمپنی نے صارفین کی درینہ خواہش کو پورا کرتے ہوئے فیڈز کے نام سے ایک نیا ٹیب شامل کیا ہے جس کی کمی کافی عرصے سے محسوس کی جارہی تھی۔ جب آپ فیس بک ایپ کھولتے ہیں توجو مرکزی فیڈ دیکھائی دیتاہے کافی عرصے پہلے سے ہی اسے ہوم کہا جانے لگا ہے لیکن اب ایپ میں فیڈز کے نام ایک اضافی ٹیب کو شامل کیا گیا ہے اور اس میں تاریخوں کی الٹی ترتیب دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس طرح میٹا نے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ پر فیس بک ایپ میں اب دو ہوم فیڈز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ایپ کھولنے پر اب تمام صارفین کوہوم ہی کے نام سے ایک نیا ٹیب دکھائی دے گا جو ریلیز، اسٹوریز اور دیگر ذاتی نوعیت کے مواد کے لئے مخصوص کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس کے علاوہ ایک اوربلکل نیا ہوم فیڈز متعارف کرایا جا رہا ہے جس میں دوستوں، گروپس، فیس بک پیجزاور پسندیدہ اکاؤنٹس کی نئی پوسٹس کو دیکھا جاسکے گا لیکن اس فیڈ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں کسی بھی قسم کے تجویز کی جانے والی پوسٹس دکھائی نہیں دے گی۔ صارفین ان دونوں ہوم فیڈز کو آج کے دن سے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس میں دیکھ سکیں گے جبکہ فیس بک تمام صارفین کے لئے یہ فیچرایک ہفتے بعد دستیاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

وہ منفرد اے آئی کیمرا جو تصاویر کو شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے

(پاک صحافت) کیا آپ کسی ایسے کیمرے کے تصور کر سکتے ہیں جو تصویر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے