اسحاق ڈار

عمران خان کا مقصد پاکستان کی سیکیورٹی صورت حال اور سیاسی ماحول خراب کرنا ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے کیا گیا ٹوئٹ غیر ذمے دارانہ ہے، ان کا مقصد پاکستان کی سیکیورٹی صورت حال اور سیاسی ماحول خراب کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خودپرست عمران خان وزیرِ اعظم کے عہدے سے آئینی طور پر ہٹائے جانے کے بعد سے غضبناک ہو گیا ہے۔ عمران خان نے پاکستان کی بڑی معیشت کو 24 سے 47 نمبر تک تنزلی دی، 24 سے47ویں نمبر پر آنے والی معیشت کی تباہی بری گورننس، نااہلی، بےمثال قرضوں کا ثبوت ہے۔

واضح رہے کہ اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزی، بدانتظامی، بدعنوانی کی حکمرانی نے عوام کو مہنگائی اور ناقابل برداشت مسائل سے دوچار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے عمران خان کو بطور رہنما سیاسی جماعت سیکیورٹی، نیشنل ایکشن پلان پر قومی مکالمے کے لیے مدعو کیا، شہباز شریف کے مدعو کرنے پر عمران خان کا غیرمہذب اور گھٹیا انداز میں ردعمل چونکا دینے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے