حنا ربانی کھر

عوام کو ریلیف دینے کے معاملے پر جھوٹ بولا گیا، حنا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما حنا ربانی نے کورونا فنڈز سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے معاملے پر جھوٹ بولا گیا، ایسا لگتا ہے کہ اگلے تین سو سال میں بھی یہ فنڈز خرچ نہیں ہوں گے۔ خیال رہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے دوران کورونا فنڈز کے  اعلان کردہ 500 ارب روپے میں سے 314 ارب روپے خرچ ہی نہ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں رانا تنویر حسین کی سربراہی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں کورونا فنڈز سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کی حنا ربانی کھر نے استفسار کیا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے 500 ارب روپے میں سے کتنے فنڈز خرچ کیے گئے، جس پر وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا گیا کہ اس میں سے 186 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ وزارت خزانہ نے کورونا فنڈز سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے مزید بتایا کہ باقی 314 ارب روپے کے فنڈز متعلقہ وزارتوں کی طرف سے ڈیمانڈ آنے پر جاری ہوں گے۔ خیال رہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے مطابق کورونا وبا کے دوران عوام کے ریلیف کے لئے اعلان کردہ 500 ارب روپے میں سے 314 ارب روپے ابھی تک خرچ ہی نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے