کامران ٹیسوری

مافیاز کراچی سے اپنا بستر گول کر دیں، گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ مافیاز کراچی سے اپنا بستر گول کر دیں۔ انہوں نے یہ بات ے کراچی میں پاک چائنا فرینڈ شپ پارک کا افتتاح کرنے کے موقع پر کہی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کو گرین اینڈ کلین بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، اس شہر کے لوگ تفریح سے محروم ہو چکے تھے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ آج پاک چائنا فرینڈ شپ پارک کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس پارک کو بنانے کا مقصد پاک چین دوستی کو مزید مستحکم کرنا ہے۔  اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جہاں زمینوں پر قبضے تھے سب ختم کیے جا رہے ہیں، الہٰ دین پارک پر تجاوزات تھیں، جسے واگزار کرا لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گورنر سندھ کا مزید کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا، جس طرح شہریوں کو پولنگ کے لیے نکلنا تھا وہ نہیں نکلے۔ کامران ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ بطور گورنر میرا سیاست میں کام نہیں ہے، یہ نہیں کہا جا سکتا کہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پی ٹی آئی قیادت ملک دشمن ہے، یہ ملک میں انارکی چاہتے ہیں۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت ملک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے