میسنجر

فیس بک میسنجر کے 10 سال مکمل ہونے پر متعدد فیچر ز کا ضافہ

کیلیفورنیا (پاک صحافت) فیس بک کی چیٹنگ ایپ میسنجر کے 10 سال مکمل ہونے پر کمپنی کی جانب سے متعدد فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں، جبکہ نئی اپ ڈیٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔  خیال رہے کہ میسجنگ ایپ میں ایک نئی قسم کی منی گیم ‘پول گیمز’ کو بھی چیٹس کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اس فیچر سے دوستوں کی گروپ چیٹ میں ہلکے پھلکے پولز کا انعقاد ہوسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق  میسنجر ایپ کے دس سال مکمل ہونے پر میسنجر کے متعدد موجودہ فیچرز کے برتھ ڈے ورژن کو متعارف کرایا گیا ہے جیسے برتھ ڈے ساؤند موجی، اے آر ایفیکٹس، اسٹیکرز، چیٹ تھیمز اور دیگر ایفیکٹس وغیرہ۔ کمپنی کے مطابق صارفین اب اپنے دوستوں کو نقد رقم بھی بطور برتھ ڈے گفٹ فیس بک پے کی مدد سے بھیج سکیں گے اور پیمنٹ سروس میں بھی چند انیمیشنز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس فیچر کی مدد سے صارفین کسی مخصوص لفظ یا جملے کے ساتھ ایک ایموجی کو منسلک کرسکیں گے۔ یاد رہے کہ اب فیس بک کی جانب سے میسنجر کو اپنی دیگر سروسز سے مدغم کیا جارہا ہے، انسٹاگرام ڈائریکٹ میسجز کو میسنجر سے جوڑ دیا گیا ہے جبکہ مستقبل قریب میں ایسا واٹس ایپ کے ساتھ بھی کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے