مراد علی شاہ

عوام نے نااہل و نالائق وزیراعظم کے خلاف فیصلہ سنا دیا ہے۔ مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کرکے عوام نے سلیکٹڈ اور نااہل وزیراعظم کے خلاف اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی میں قومی اسمبلی کے ممبران کا کردار ہوگا، انکو عوام کی آواز سننی ہے۔ عدم اعتماد کے بعد عمران خان وزیراعظم نہیں رہیں گے، سینیٹ کے انتخابات میں نثار کھوڑو 100 فیصد ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی مایوس آدمی ہیں، کراچی میں مایوس آدمی کی زبان نہیں سنی، عمران خان دھمکی نہ دیں، جو کرنا ہے ابھی کردیں، بعد میں وقت نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے عوامی لانگ مارچ میں فیصلہ آگیا ہے، کسی ممبر کو خرید نہیں کیا جارہا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے