سی ٹی ڈی

افغان باشندوں سے متعلق کراچی پولیس کو اہم ہدایات جاری

کراچی (پاک صحافت) افغانستان سے افغانوں کے ممکنہ انخلا کے بعد کراچی کا رخ کرنے کے پیش نظر کراچی پولیس کو اہم ہدایات جاری کردی گئی ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق تمام تھانوں کی پولیس کو کراچی میں پہلے سے مقیم افغان باشندوں کا ڈیٹا اور تفصیلات فوری جمع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں ہنگامی بنیادوں پر ایک فارم کا اجراء کیا جارہا ہے جو تمام تھانوں کو فوری فراہم کیا جائے گا، فارم میں افغانی باشندوں کا شمار، خاندان کے افراد کی تعداد، تفصیلات، رہائشی مکانات، قیام کی مدت، ان کے قیام کے اسٹیٹس وغیرہ سے متعلق سوالات شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ یہ بھی معلومات جمع کی جائیں گی کہ افغان باشندوں کے پاس پاکستان میں قیام کی کون کون سے دستاویزات موجود ہیں۔

واضح رہے کہ تھانوں کی پولیس کو اپنے اپنے علاقے میں لوگوں کی آمد و رفت خاص طور پر افغان باشندوں کے پاس آنے والے مہمانوں پر نظر رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بدھ کو وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق اجلاس میں مراد علی شاہ نے ہدایت کی تھی  کہ پولیس افغانستان کی صورتحال کے پیش نظر صوبے میں سکیورٹی سے متعلق خصوصی اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے