اسحاق ڈار

ٹیکنوکریٹ کی نشست کیلئے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی جمع

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر (ن) لیگی رہنما اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے گئے۔ (ن) لیگ کے رہنماؤں طارق فضل چوہدری، حنیف عباسی، انجم عقیل، انوشہ رحمٰن، نزہت صادق نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

صحافی نے (ن) لیگ کے رہنما طارق فضل چوہدری سے سوال کیا کہ اسلام آباد سے جنرل نشست پر (ن) لیگ کا امیدوار الیکشن لڑے گا یا اتحادی جماعت کا؟ صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد سے جنرل نشست پر امیدوار کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔ واضح رہے کہ سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی آج اور کل جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

سینیٹ کی پنجاب اور سندھ کی 12، 12 جبکہ بلوچستان اور کے پی کے کی 11، 11 نشستوں پر انتخابات 2 اپریل کو ہوں گے۔ اسلام آباد سے سینیٹ کی 2 نشستوں پر بھی انتخابات ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے