فیس بک

فیس بک صارفین کو ایسی سہولت فراہم کی جا رہی ہے جس کا پہلے کبھی تصور بھی نہیں کیا گیا تھا

(پاک صحافت) میٹا کی جانب سے فیس بک صارفین کو ایسی سہولت فراہم کی جا رہی ہے جس کا پہلے کبھی تصور بھی نہیں کیا گیا تھا۔ فیس بک صارفین اب ایک اکاؤنٹ کو متعدد ذاتی پروفائلز سے منسلک کر سکیں گے اور ہر پروفائل پر بغیر لاگ آؤٹ ہوئے سوئچ کر سکیں گے۔ یہ اعلان کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ‘آپ فیس بک کے نئے صارف ہیں یا برسوں سے اسے استعمال کر رہے ہیں، آپ اپنی ذاتی اور پروفیشنل زندگی کو الگ رکھنے کے خواہشمند ہوں گے، یا آپ چاہتے ہوں گے کہ ایک پروفائل کو دفتر سے منسلک رکھیں اور دوسری کو محض دوستوں کے لیے’۔ میٹا نے بتایا کہ متعدد پرسنل پروفائلز کو تیار کرکے آپ اپنی مرضی سے ان میں مخصوص مواد شیئر کر سکیں گے، جیسے ایک پروفائل سے آپ کی کھانوں کی محبت ظاہر ہو اور دوسری دوستوں اور گھروالوں سے جوڑے رکھے۔

واضح رہے کہ کمپنی نے بتایا کہ صارفین ایک اکاؤنٹ کے ساتھ 4 اضافی فیس بک پروفائلز تیار کر سکیں گے اور ان پر سیٹنگز مینیو کے ذریعے سوئچ کرسکیں گے۔ تاہم اضافی پروفائلز کچھ حد تک محدود ہوں گی، جیسے ابتدا میں میسنجر سپورٹ دستیاب نہیں ہوگی جبکہ مارکیٹ پلیس اور پروفیشنل موڈ جیسے فیچرز تک رسائی بھی ممکن نہیں ہوگی۔ میٹا نے بتایا کہ اس فیچر پر گزشتہ سال سے تجربات کیے جا رہے ہیں اور ہم نے لوگوں کی رائے سنی تھی جو مختلف موضوعات کو آرگنائز کرنے کے خواہشمند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خلا سے 14 کروڑ میل کی دوری سے ڈیٹا زمین پر منتقل کرنے میں کامیابی

(پاک صحافت) امریکی خلائی ادارے ناسا نے زمین سے 14 کروڑ میل کے فاصلے سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے