فہد مصطفی

فہد مصطفیٰ نے خود کو غریبوں کا ہیرو قرار دیدیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار و پروڈیوسر فہد مصطفیٰ نے خود کو غریبوں کا ہیرو قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ میرا فون نمبر بہت جلدی عام ہو جاتا ہے اور مداحوں کے بے تکلف میسیجز بھی آتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سُپر اسٹارز کے ساتھ کام کرنا آسان ہے، بلا شبہ نئے آنے والے اداکار ٹیلنٹڈ ہیں لیکن ان کے ساتھ کام کرنا ذرا مشکل ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اداکار نے نجی چینل کے ٹاک شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے دورانِ گفتگو اداکاری نہ کرنے سمیت دیگر کئی سوالات کے جوابات دیے۔ پروگرام کے دوران انہوں نے ایک سوال کا دلچسپ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ شوق کا مول نہیں، مہنگی سے مہنگی گاڑی لے لو فلموں میں بائیک پر ہی دکھایا جاتا ہے، اللّٰہ نے اسی طرح انصاف کیا ہے، میں غریبوں کا ہیرو ہوں۔

واضح رہے کہ پروگرام میں موجود حاظرین میں سے ایک نے سوشل میڈیا پر موصول ہونے والے پیغامات کے بارے میں پوچھا تو اداکار نے جواب دیا کہ سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہیں ہوں اور پُرستاروں کو اس کا علم ہے اس لیے وہ مجھے فون پر میسج کرتے ہیں۔ فہد مصطفیٰ نے مزید کہا کہ میرا نمبر بہت جلدی عام ہو جاتا ہے اور ایسے لوگ جنہیں جانتا بھی نہیں، وہ بھی بے تکلفی سے گفتگو کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

عمران عباس کا حاسدین سے پریشان مداحوں کو دلچسپ مشورہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حاسدین سے پریشان لوگوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے