قائم علی شاہ

قائم علی شاہ نے شفاف انتخابات کی صورت میں جیتنے والی پارٹی کی پیسنگوئی کردی

کراچی (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کے رہنما سائیں قائم علی شاہ سیاسی پیشنگوئی میں کافی شہرت رکھتے ہیں۔ اب انہوں نے ملک میں شفاف انتخابات کی صورت میں جیتنے والی پارٹی کی پیشنگوئی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں کبھی شفاف انتخابات نہیں ہوئے۔ اگر صاف و شفاف انتخابات ہوجائیں تو پیپلزپارٹی یا مسلم لیگ ن میں سے ہی کوئی ایک پارٹی جیتے گی۔

قائم علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہر جگہ انتخابات میں دھاندلی کا مسئلہ ہے اب آپ ٹرمپ کا الیکشن ہی دیکھ لیں ۔ سندھ میں پانی کا مسئلہ سنگین ہو رہا ہے ، ارسا کے حکام نے بھی دورہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پتہ نہیں نیب والے مجھے بار بار کیوں بلا لیتے ہیں، اس عدالت میں میرا پانچواں کیس ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے