دنیا کا پہلا ویب براؤزر جس میں محض لکھ کر پسند کی تصاویر بنانا ممکن

(پاک صحافت) مائیکرو سافٹ کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ٹولز کو اپنی پراڈکٹس میں شامل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب اس کمپنی نے محض لکھ کر تصاویر بنانے والی امیج کریٹیر ٹول کو مائیکرو سافٹ ایج براؤزر کا حصہ بنا دیا ہے۔ خیال رہے کہ امیج کریٹیر نامی یہ ٹول چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والی کمپنی اوپن اے آئی کے ڈیل ای ماڈل پر مبنی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو سافٹ نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ اس نئے فیچر سے آپ کو ایسی تصاویر تیار کرنے کا موقع ملے گا جو حقیقت میں موجود ہی نہیں ہوتیں۔ اس ٹول سے آپ تحریری ہدایات دے کر اے آئی ٹیکنالوجی سے اپنی مرضی کی تصاویر تیار کرا سکتے ہیں۔ یہ ٹول مائیکرو سافٹ ایج کے سائیڈ بار میں موجود ہے اور کمپنی کے مطابق یہ دنیا کا پہلا براؤزر ہے جس میں اے آئی امیج جنریٹر کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈیل ای بھی چیٹ جی پی ٹی جیسا اے آئی ٹول ہے مگر یہ تصاویر بنانے کا کام کرتا ہے۔ ایج براؤزر کے تازہ ترین ورژن پر اسے استعمال کرنے کے لیے مائیکرو سافٹ اکاؤنٹ ضروری ہوگا۔ یاد رہے کہ یہ ٹول بنگ چیٹ میں بھی دستیاب ہے۔ چیٹ جی پی ٹی کے اضافے کی وجہ سے بنگ سرچ انجن کے صارفین کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اسے روزانہ استعمال کرنے والوں کی تعداد 10 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے