آصف زرداری

عمران خان کے ناپاک بیان پر گلی گلی احتجاج کریں، آصف زرداری کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے  پیپلزپارٹی رہنماؤں کو ہدایت دی کہ عمران خان کے ناپاک بیان پر گلی گلی احتجاج کریں۔ آصف زرداری نے کہا ہے کہ عمران کی زبان ایک پاکستانی کی نہیں بلکہ مودی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی پاکستانی اس ملک کے ٹکڑے کرنے کی بات نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان دنیا میں اقتدار ہی سب کچھ نہیں ہوتا، عمران کی زبان ایک پاکستانی کی نہیں بلکہ مودی کی ہے۔

واضح رہے  کہ آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ عمران تم بہادر بنو اور اپنے پاؤں پر کھڑے ہوکر سیاست کرنا اب سیکھ لو۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کے تین ٹکرے کرنے کی خواہش ہمارے اور ہماری نسلوں کے جیتے جی نہیں ہوسکتی، انشاء الله پاکستان تا قیامت آباد رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے