وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم کیجانب سے تمام سرکاری محکموں کو اسپورٹس شعبے بحال کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے تمام سرکاری محکموں کو اسپورٹس شعبے بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے اور کھیلوں پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں دولت مشترکہ اور اسلامی یکجہتی گیمز میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے ایتھلیٹس سے ملاقات کی اور میڈل جیتنے والوں کھلاڑیوں کو انعامی چیک تقسیم کئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی ایتھلیٹس نے شاندار کارکردگی دکھائی اور میڈل جیت کر قومی پرچم بلند کیا اور پاکستان کا نام روشن کیا، ملک و قوم کا نام روشن کرنے والوں پر قوم کو فخر ہے، آپ کی کامیابیوں سے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی، محنت کریں اورکامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھیں۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اولمپیئن جویلین تھرور ارشد ندیم اور تمام کھلاڑیوں کے مطالبات پورے کرنے کا اعلان کیا اور تمام سرکاری محکموں کو اپنے اسپورٹس شعبے بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے