اشنا شاہ

دنیا انتہائی بدصورت اور زہریلی ہو گئی ہے، اشنا شاہ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ اشنا شاہ فیروز خان کو معاف کرنے پر ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں، تاہم اشنا شاہ نے بھی تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سخت ردعمل کا اظہار کر دیا۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ بدسلوکی کرنے والوں سے ہمدردی نہیں رکھتیں بلکہ انسانوں سے ہمدردی رکھتی ہیں، دنیا انتہائی بدصورت اور زہریلی ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر طویل ٹوئٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ میں اس رمضان ایک ایسی عورت کے ساتھ کھڑی تھی جس نے اپنے والد کو کھو دیا، ایک ایسے دوست کے لیے کھڑی تھی جسے بے جا گرفتار کیا گیا۔ اداکارہ نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ آن لائن کی جانے والی تنقید اور منفی تبصروں کا تجربہ رکھتی ہیں اور اس کے اثرات سے بھی واقف ہیں اس لئے سوشل میڈیا صارفین پر زور دیا کہ وہ بغیر سوچے سمجھے کسی بھی انتہا پر نہ پہنچیں، جہاں سے واپسی ممکن نہ ہو، کیونکہ یہ جان لیوا بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے مزید کہاکہ چور کی سزا ہاتھ کاٹنا ہے، لیکن سوشل میڈیا صارفین اس کا سر کاٹنے پر تُل جاتے ہیں۔ اُشنا شاہ نے کہا کہ میں اپنے ضمیر کے مطابق آواز اٹھاتی ہوں، مجھے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی اجازت ہے چاہے مجھے شدید ردعمل کا سامنا ہی كيوں نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ بدسلوکی ، گھریلو تشدد کرنے والے سے نہیں بلکہ انسان سے ہمدردی رکھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے