حنا ربانی کھر

بھارت کیساتھ اس وقت کوئی بیک ڈور ڈپلومیسی نہیں۔ حنا ربانی کھر

اسلام آباد (پاک صحافت) حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ اس وقت کوئی بیک ڈور ڈپلومیسی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تجارت پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی، ابھی سرحد پار سے دشمنی ایک منفرد طرز کی ہے، جو سرحد پار حکومت کے باعث ہے، کوشش ہے کہ لائن آف کنٹرول اور تمام سرحدیں پر امن رہیں۔

حنا ربانی کھر کا مزید کہنا تھا کہ خطے کے مفاد میں نہیں کہ لاشیں گریں، خون بہتا رہے، ہم ایسا ریلیف ہر روز دیں گے جس سے ملک کے لوگ شہید ہونا بند ہوں، ہم امن کے راستے پر ہیں، پاکستان نے اپنی تاریخ سے سبق سیکھا لیکن خطے کے بعض ممالک نے نہیں سیکھا، اب بی بی سی کی دستاویزی فلم سے دنیا کو وہ سب آشکار ہوا ہے جو ہمارا موقف تھا۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ دور حکومت میں بیک ڈور ڈپلومیسی ہو رہی تھی، بھارت کے ساتھ اس وقت کوئی بیک ڈور ڈپلومیسی نہیں، بیک ڈور ڈپلومسی نتیجہ خیز ہو تو ضرور ہونی چاہیے، دنیا میں لوگ ہمیں کہتے ہیں کہ بھارت کے ساتھ امن کے راستے پر کیوں نہیں چلتے، اگر سرحد پار وزیراعظم کہے کہ ایٹمی اثاثے دیوالی کے لیے نہیں رکھے، تو آپ کیا کریں گے؟۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے