واٹس ایپ

تاریخ سے سرچ کرنے کے نئے واٹس ایپ فیچر کو استعمال کرنے کا آسان طریقہ

کراچی (پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے تاریخ کے مطابق کسی میسج کو تلاش کرنا ممکن ہوجائے گا۔ کمپنی کے مطابق آئی فونز صارفین ایپ اسٹور میں جاکر واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کرکے اس فیچر کو استعمال کرسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ ہ فیچر فی الحال آئی او ایس صارفین کو دستیاب ہے مگر آنے والے ہفتوں میں اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بھی اسے متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق س فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ اوپن کرکے اس چیٹ ونڈو میں جائیں جہاں کسی مخصوص تاریخ کا میسج تلاش کرنا چاہتے ہیں۔ اس چیٹ ونڈو میں سرچ آپشن کو سلیکٹ کریں۔سرچ آپشن سلیکٹ کرنے پر آپ کے سامنے کیلنڈر آئیکون آجائے گا جس پر کلک کریں۔ اس کے بعد مطلوبہ مہینے اور سال کو اسکرول کرکے منتخب کریں اور پھر جمپ ٹو ڈیٹ کے آپشن پر کلک کریں۔

واضح رہے کہ ایسا کرنے کے بعد اس مخصوص تاریخ کے پیغامات سامنے آجائیں گے۔ واٹس ایپ کی جانب سے آئی او ایس صارفین کے لیے ڈریگ اینڈ ڈراپ فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے دیگر ایپس سے تصاویر، ویڈیوز اور دستاویزات سمیت کسی بھی میڈیا فائل کو ڈریگ (کھینچ کر) کرکے واٹس ایپ چیٹ ونڈو میں لانا ممکن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی تمام ایپس کو ڈارک موڈ پر سوئچ کرنے کا فیچر

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے