کامران ٹیسوری

شہبازشریف اور اسحاق ڈار کی کوششوں سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا۔ گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور اسحاق ڈار کی کوششوں سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ دے کر پاکستان کو بار بار رسوا ہونے سے بچانا ہوگا، آئی ایم ایف قرضے کو آخری قرضہ بنانا ہوگا۔ پاکستان نو مئی کے واقعات اور ڈیفالٹ سے نکل گیا، پاکستان 27 ویں شب کو قائم ہوا یہ تمام مشکلات سے نکل کر ترقی کرے گا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ مجھے سعادت ملی کہ حاجیوں کو الوداع بھی کہا تھا، اس مرتبہ حج پر جانے والے پاکستانیوں کی دعاوں کا ضرور ثمر ملے گا، حجاج کی دعاوں سے پاکستان ان مشکلات سے نکلے گا، سندھ میں ایک لاکھ سے زائد لوگ آئی ٹی کے کورس کر کے اپنے پیروں پر کھڑے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عید کے دنوں میں 30 ہزار افراد نے گورنر ہاوس میں راشن کیلئے اندراج کرایا، ہیلتھ انشورنس کارڈ اور موٹر سائیکلیں بھی دیں گے، کے الیکٹرک کراچی کے صارفین کے دو سے تین ماہ کے بل معاف کرے اگر کے الیکٹرک ایسا نہ کرے تو انتظامیہ کو معاف نہیں کرنا چاہیے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک انتظامیہ بہتری کی یقین دہانی کراتی ہے مگر پوری نہیں کرتی، انتظامیہ کہتی ہے کہ صارفین بل جمع نہیں کراتے، صارفین سے درخواست کرتا ہوں کہ بل بروقت جمع کرائیں، جس جماعت نے قوم کو توڑنے کی سازش کی وہ ناکام رہی آئندہ بھی ناکام ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے