شمشاد اختر

حکومت کا بیرون ملک سے بینکنگ چینلز سے پیسے بھیجنے والوں کیلئے انعامی اسکیم کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے بیرون ملک سے بینکنگ چینلز کے ذریعے پیسے بھیجنے والوں کے لیے انعامی اسکیم کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے کہ انعامی اسکیم کے لیے 20 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں۔ جو لوگ بیرون ممالک سے پیسا بھجوا رہے ہیں یہاں ان کے رشتے دار مفت وصول کریں گے۔ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سوہنی دھرتی ریمیٹنس اسکیم بنائی ہے، 100 ڈالر سے اوپر ترسیلات زر بھیجنے والے بغیر فیس یہاں وصول کرسکیں گے۔

نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کا مزید کہنا تھا کہ ترسیلات زر بھیجنے والوں کو پوائنٹس دیے جائیں گے، جس کے تحت کئی سرکاری اداروں سے خدمات اور اشیا رعایتی نرخ پر لی جاسکیں گی۔ زیادہ ترسیلات زر بھیجنے والوں کے درمیان قرعہ اندازی کے ذریعے نقد انعامات بھی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ایکس چینج کمپنیوں کے لیے بھی مراعات فراہم کرے گی، قانونی ذرائع سے ترسیلات زر بھیجنے پر مارکیٹنگ کے بدلے مراعات دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے