انسٹاگرام

انسٹا گرام کے نئے فیچر سے ڈیلیٹ کئی گئی پوسٹیں واپس لانا ممکن

کیلیفورنیا (پاک صحافت) فیس بک کی ملکیت فوٹو شیئرنگ اینڈ چیٹنگ ایپ انسٹاگرام نے صارفین کوبڑی سہولت دیتے ہوئے نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کی مدد سے صارفین ڈیلیٹ کی گئی تصویریں اور ویڈیوز کو واپس لا سکتے ہیں۔ انسٹاگرام کے مطابق  انسٹاگرام کا یہ نیا فیچر گزشتہ ہفتے دنیا بھر کے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جس سے صارفین ڈیلیٹ کی جانے والی پوسٹس واپس لا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام نے اس فیچر کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اکثر ہیکرز صارفین کے اکاؤنٹ سے ان کی پوسٹس ڈیلیٹ کر دیتے ہیں اور ایپ میں ان پوسٹس کو واپس لانے کا کوئی آپشن موجود نہیں تھا۔ اب انسٹاگرام کے اس نئے ‘ریسینٹلی ڈیلیٹڈ’ فیچر کے ذریعے دنیا بھر کے صارفین ایپ سے ڈیلیٹ کی جانے والی تصاویر، ویڈیوز، آئی جی ٹی وی ویڈیوز اور ریلز کو ری کور یعنی واپس لا سکیں گے۔

واضح رہے کہ انسٹاگرام کے اس نئے فیچر سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کو سب سے پہلے انسٹاگرام کو اپڈیٹ کرنا ہوگا جس کے بعد آپ کو انسٹاگرام کی سیٹنگ میں جا کر اکاؤنٹ کے آپشن کو کھولنا ہوگا۔ یادر ہےکہ اکاؤنٹ کے آپشن میں جانے کے بعد آپ کو ‘ریسینٹلی ڈیلیٹ’ کا آپشن نظر آئے گا جس پر کلک کرنے کے بعد آپ کو ڈیلیٹ کی جانے والی تصاویر، ویڈیوز، آئی جی ٹی وی ویڈیوز اور ریلز نظر آ جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کے بڑے درد سر کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے