پولیس

9 مئی کے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) پولیس نے عام انتخابات 2024 کے دوران نو مئی کے اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاون کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے ایس پی شہزاد رفیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی مہم اور کارنر میٹنگز میں 9 مئی کے اشتہاری ملزموں کی موجودگی پر گرفتاری کے لیے کریک ڈاون کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعت سے وابستہ اشتہاری ملزمان انتخابی مہم میں سرگرم ہیں اور سنگین مقدمات کے اشتہاریوں کی گرفتاری چار دیواری کے اندر سے بھی کی جاسکتی ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاون نے کہا کہ 9 اور 10 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے کام جاری ہے اور عسکری ٹاور حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات میں ملوث درجنوں رہنما اور کارکن گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے کارنر میٹنگز اور سیاسی جلسوں کی نگرانی کی جارہی ہے اور اس میں ملزموں کی موجودگی پر ان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے