رویت ہلال کمیٹی

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہوگا

پشاور (پاک صحافت) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر 11 مارچ 29 شعبان بعد نماز عصر پشاور میں منعقد ہوگا، زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے مقررہ علاقوں میں ہوں گے تاکہ چاند کی رویت کے حوالے سے رپورٹس اکٹھی کی جا سکیں۔

دیگر زونل وضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کےاجلاس بیک وقت منعقد کیے جائیں گے۔ دوسری جانب ماہرین فلکیات کے مطابق اگرچہ رمضان المبارک کا چاند 10 مارچ کو پیدا ہوگا لیکن اس وقت یہ نظر نہیں آئے گا، چاند کو 11 مارچ کو واضح طور پر دیکھا جاسکے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلی تراویح 11 مارچ کی رات کو ہوگی کیونکہ 95 فیصد امکان ہے کہ پہلا روزہ 12 مارچ بروز منگل کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے