فردوس عاشق اعوان

عالمی امن کا خواب مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر پورا نہیں ہو سکتا : فردوس عاشق

لاہور (پاک صحافت) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لاہور پریس کلب میں یوم کشمیر کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ عالمی امن کا خواب مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر پورا نہیں ہو سکتا، پاکستانی قوم کشمیریوں کو انکا حق دلوانے کیلئے ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ان کا کہناتھا کہ کشمیر پاکستان کے وجود کا حصہ ہے اسکے بغیر پاکستان نا مکمل اور ادھورا ہے۔پاکستان ہر سطح پرکشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کشمیریوں کے ترجمان اور وکیل بن کر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کا وعدہ اپنے جنرل اسمبلی کے خطاب میں وعدہ پورا کیا۔

مزید پڑھیں: سلامتی کونسل اپنے قانونی اختیارات استعمال کرے:وزیر خارجہ

معاون خصوصی نے کہا کہ بھارتی فوج نے کشمیر میں بہنوں ،بیٹیوں کی عصمت دری کی خوفناک داستانیں رقم کی ہیں اور وہاں نوجوانوں کی پیلٹ گن سے بینائی چھینی جا رہی ہے۔ بھارت کشمیریوں کی بینائی تو چھین سکتا ہے مگر ان سے آزادی کے خواب نہیں چھین سکتا۔کشمیری عوام کے اظہار رائے پر پابندی لگانے کے باوجود انکی آواز پہلے سے زیادہ گونج رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی نے 6لاکھ سے زائد فوج کو نہتے کشمیریوں پر چڑھائی کیلئے وقف کر رکھا ہے۔ کشمیر کی آزادی کی خاطر اپنی جائیں قربان کرنے والے شہدا، حریت رہنماوٴں کے حوصلے اور ان تمام کشمیریوں کو جنہوں نے آزادی کی شمع روشن رکھنے کیلئے اپنی نسلوں کی قربانی دی ، پاکستانی قوم کی طرف سے سلام پیش کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت یوم یکجہتی کشمیر سرکاری سطح پر بھرپور انداز میں منا رہی ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی مہم کی سربراہی کی ۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کشمیر کے حوالے سے تقریری مقابلوں، ملی نغموں اور مشاعروں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں تمام اقلیتیں ہندوتوا مائنڈ سیٹ کا شکار ہیں۔مودی کا سکھوں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ بدسلوکی سے اب دنیا آگاہ ہے۔ پاکستان کے 22کروڑ عوام مودی کو اس کے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور لہو کے آخری قطرے اور بندوق کی آخری گولی تک کشمیری بہن بھائیوں کا ساتھ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے