مریم اورنگزیب

عمران صاحب کی کُل کارکردگی جھوٹ، بدزبانی، بدکلامی، بداخلاقی ہے، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا، مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب کی کُل کارکردگی جھوٹ، بدزبانی، بدکلامی اور بداخلاقی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کارکردگی نواز اور شہباز شریف کے منصوبوں پر نئی تختیاں لگانا اور پرانی اکھاڑنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران صاحب کی کارکردگی نواز شریف کڈنی اسپتال کا نام بدلنا ہے، سوات میں گردوں کے علاج کا اسپتال سرکاری وسائل سے تعمیر نہیں ہوا تھا، اس اسپتال کی تعمیر نجی عطیات کے ذریعے ہوئی تھی۔ اسپتال کی تعمیر میں کوششوں پر نواز شریف کے نام پر اس اسپتال کا نام رکھا گیا لیکن افسوس چھوٹی گھٹیا ذہنیت عوام کی خدمت میں ناکامی پر کم ظرف حرکتیں کرتی ہے۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے اپنے بیان میں  سوال اُٹھایا کہ ملک بھر میں موٹرویز، بجلی، گیس اور ایل این جی منصوبوں سے کیسے تختیاں اتارو گے؟  عمران صاحب سی پیک پر نواز شریف کا لکھا نام کیسے ہٹاؤ گے؟ عوام کیلئے سستی چینی، گیس، لوڈشیڈنگ سے نجات سے نواز شریف کا نام کیسے مٹاؤ گے؟ شوکت خانم اسپتال کا افتتاح بھی نواز شریف نے کیا تھا، کیا اس کا نام بھی بدلو گے؟

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے