انسٹاگرام

انسٹاگرام کیجانب سے صارفین کیلئے بہترین فیچر متعارف

(پاک صحافت) سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام نے اپنے صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف کروایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسٹا گرام کی جانب سے شیڈولر نامی فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے یعنی اب ایپ کے اندر پوسٹس کو شیڈول کرنا ممکن ہوگیا ہے جو بزنس اور کریئٹرز اکاؤنٹس کو دستیاب ہوگا۔ اب تک انسٹا گرام میں پوسٹ شیڈول کرنے کے لیے میٹا کے کریئٹر اسٹوڈیو کی مدد لینا پڑتی ہے مگر اب کریئٹرز اور بزنس اکاؤنٹس ریلز اور تصاویر کو ایپ میں ہی 75 دن کے لیے شیڈول کرسکیں گے۔

اس فیچر کی آزمائش گزشتہ چند ہفتوں سے جاری تھی اور اب اسے متعارف کرایا گیا ہے مگر اب بھی اسے محدود ہی خیال کیا جاسکتا ہے۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے اہل صارفین کو پوسٹ اپنے فالوورز سے شیئر کرنے سے قبل ایڈوانسڈ سیٹنگز میں جانا ہوگا۔ وہاں شیڈول پوسٹ کے آپشن پر کلک کرکے اپنی پسند کی تاریخ اور وقت کا تعین کرنا ہوگا اس کے بعد واپس پوسٹ پر جائیں اور شیڈول پر کلک کریں۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے