مصطفی کمال

عمران خان کے پاس بتانے کیلئے صرف یہ رہ گیا ہے کہ فرح گوگی بے قصور ہے۔ مصطفی کمال

کراچی (پاک صحافت) مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ عمران خان کے جھوٹ کا پردہ اللہ نے چاک کردیا، اب عمران خان کے پاس بتانے کیلئے صرف یہ رہ گیا ہے کہ فرح گوگی بے قصور ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جلسے سے خطاب میں پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ اس میدان میں چند روز قبل کسی نے لالی پاپ دئے، اس نے کبھی پرانے وعدے پورے نہیں کیے۔ عمران خان 4 سال حکومت میں رہ کر تمام وعدے بھول گیا، سابق وزیراعظم کے پاس 4 سال بعد کہنے کو کچھ نہیں ہے۔

مصطفی کمال کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں امریکا نے میری حکومت ختم کردی، آپ کی حکومت امریکا نے نہیں، اللّٰہ کی مرضی سے ختم ہوئی ہے۔ اللّٰہ کے حکم کے بغیر ایک پتا نہیں گرتا، اللّٰہ چاہتا تو تمہاری حکومت ختم نہیں ہوتی، عمران خان ابھی بھی آپ غلط راستے پر جارہے ہو۔ انہوں نے کہا کہ اسی گراؤنڈ میں 2018ء میں عمران خان کراچی والوں سے وعدے کر گیا تھا، وہ 4 سال حکومت میں رہ کر تمام وعدے بھول گئے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے