شیری رحمان

صدر کیجانب سے انتخابات کی تاریخ کا اعلان غیرآئینی اور غیرقانونی ہے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی کی جانب سے دو صوبائی اسمبلیوں میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان غیرآئینی اور غیرقانونی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ماحولیات شیری رحمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے آرٹیکل 57 (1) کے مطابق صدر الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد ہی “عام انتخابات” کی تاریخ کا اعلان کرسکتے ہیں۔ صدر مملکت جلد بازی میں الیکشن ایکٹ 2017 کے آرٹیکل 57 (1) کی بھی خلاف ورزی کر بیٹھے ہیں۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ صدر کو الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد ہی “عام انتخابات” کے اعلان کا اختیار دیتا ہے۔ صدر نے بغیر مشاورت کے دو صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق صوبائی انتخابات کا اعلان الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد صوبے کے گورنر نے کرنا ہے، صدر نے نہیں۔ صدر عارف علوی عمران خان کی خوشنودی کی خاطر آئین اور قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ صدر کو اپنے عہدے اور اختیارات کا احترام کرنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے