حمیمہ ملک عمران ہاشمی

عمران ہاشمی کیساتھ کام کرنے پر حمیمہ ملک نے معافی مانگ لی

(پاک صحافت) پاکستان کی معروف و مشہور اداکارہ حمیمہ ملک نے عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے پر معافی مانگی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ حمیمہ ملک نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کے لوگ آج بھی ان کا عمران ہاشمی کے ساتھ کام نہیں بھولے اور اب تک انہیں ان سے متعلق طعنے دیے جاتے ہیں۔ یہاں تک کہ جب میں نے عمرہ ادائیگی کی تصاویر شیئر کیں تو لوگوں نے کمنٹس کر کے پوچھا کہ عمران ہاشمی یاد نہیں آرہے؟۔

اداکارہ حمیمہ ملک کا مزید کہنا تھا کہ اداکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، وہ کوئی بھی کام کرسکتا ہے اور دوسرا یہ کہ جب انہوں نے عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا، اس وقت وہ کم عمر تھیں، انہیں یہ معلوم نہیں تھا کہ پاکستانی عوام کو ان کے کام پر غصہ آئے گا۔ اگر بالی ووڈ اداکار نے کوئی گناہ کیے ہوں گے تو مسلمانوں نے عمران ہاشمی کو برا بھلا کہہ کہ کر اس کے گناہ بھی دھو دیے۔ واضح رہے کہ اداکارہ حمیمہ ملک نے 2014 میں بالی وڈ فلم نٹور لال میں عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا تھا جس میں انہوں نے اداکار کے ساتھ بار میں ڈانس بھی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان

(پاک صحافت) بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان ہوگئے، اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے