ڈینگی

سندھ میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرگئی

کراچی (پاک صحافت) سندھ بھر میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بیس ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے کراچی سے 48، حیدرآباد سے 41، جامشورو سے 2، عمرکوٹ سے 7، میرپور خاص سے 2، لاڑکانہ سے 2، کشمور سے 1، خیرپور سے 1، سکھر سے 4، سانگھڑ سے 1 اور شہید بینظیر آباد سے 1 کیس سامنے آیا۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مجموعی طور پر 24 گھنٹوں میں 110 کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد رواں ماہ کیسز کی تعداد 1241 جبکہ رواں سال 20312 ہوگئی ہے۔ سندھ میں رواں سال ڈینگی سے 58 ہلاکتیں بھی ہوچکی ہیں، سب سے زیادہ 15286 کیسز اور 48 ہلاکتیں کراچی سے سامنے آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم منیر

معاشی استحکام کے بغیر مکمل آزادی ممکن نہیں۔ آرمی چیف

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے