گوگل

اس سال پاکستانیوں نے گوگل پر سب سے زیادہ کس کے بارے میں سرچ کیا؟

(پاک صحافت) گوگل نے 2023 کے لیے پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست جاری کی ہے۔ گوگل نے مجموعی طور پر 8 مختلف کیٹیگریز میں پاکستانیوں کی پسندیدہ سرچز کی فہرست جاری کی ہے۔ کرکٹ گیمز، ایونٹس/ Occasions، ہاؤ ٹو، نیوز، ریسیپی، ٹی وی شوز اور فلمیں، ٹیکنالوجی اور شخصیات ان کیٹیگریز میں شامل ہیں۔

گوگل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہر سال کھربوں سرچز میں سے سال بھر کے دوران سب سے زیادہ ٹرینڈنگ (رجحانات) کو مدنظر رکھ کر اس فہرست کو مرتب کیا جاتا ہے۔2023 وہ سال ہے جب پاکستان میں زیادہ تر لوگ کرکٹرز اور سوشل میڈیا اسٹارز کے بارے میں گوگل پر سرچ کرتے رہے۔ پاکستان میں اس سال لوگوں نے جس شخصیت کو سب سے زیادہ سرچ کیا وہ سوشل میڈیا اسٹار حریم شاہ ہیں۔

واضح رہے کہ درج ذیل میں اس سال سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی پاکستانی شخصیات کے نام جانیں۔

1 ۔ حریم شاہ

2 ۔ علیزہ سحر

3 ۔ ٹائیگر شروف

4 ۔ عبد اللہ شفیق

5 ۔ عثمان خان

6 ۔ انوار الحق کاکڑ

7 ۔ گلین میکس ویل

8 ۔ شبمن گل

9 ۔ سعود شکیل

10 ۔ حسیب اللہ خان

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے