احسن اقبال

عمران خان کے خلاف مقدمہ فوجی عدالت میں چلے گا،احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کے خلاف مقدمہ فوجی عدالت میں چلے گا۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات نجی ٹی وی چینل کے پروگرام  میں گفتگوکرتے ہوئے کہی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ  9 مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی عمران خان نے کی، اُن کے بیانات خود ان کے خلاف ثبوت ہیں۔

واضح رہے کہ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عابد زبیری کا کہنا تھا کہ سویلینز کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں نہیں ہوسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کے خلاف آپ کے پاس ٹھوس ثبوت ہیں تو لائیں اور مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلائیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے