خورشید شاہ

دیامر بھاشا ڈیم کی بروقت تکمیل کیلئے کوششیں مزید تیز کی جائیں۔ وزیر آبی وسائل

چلاس (پاک صحافت) وزیر آبی وسائل خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم کی بروقت تکمیل کے لیے کوششوں کو مزید تیز کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا دورہ کر کے پراجیکٹ کی مختلف سائٹس پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ پراجیکٹ حکام نے وفاقی وزیر کو بریفنگ پیش کرتے ہوئے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی تعمیر کے لیے 10 مختلف سائٹس پر کام جاری ہے، ڈیم کی بدولت 8.1 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہو گا، 4 ہزار 500 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، ڈیم کی تکمیل کے لیے 2029ء کا ہدف مقرر ہے۔

اس موقع پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ دیامر بھاشا ڈیم پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے بہت اہم منصوبہ ہے، وزارت آبی وسائل ڈیم کی تعمیر میں بھرپور معاونت فراہم کرے گی، ڈیم کی بروقت تکمیل کے لیے کوششوں کو مزید تیز کیا جائے۔ وفاقی وزیر نے اس دوران 3 میگاواٹ تھک ہائیڈل پاور اسٹیشن کا بھی افتتاح کیا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ اور معاون خصوصی برائے آبی وسائل محمد علی شاہ باچا بھی دورے میں ان کے ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے