مریم اورنگزیب

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا دورہ سیلاب متاثرین کے مسائل کو اجاگر کرنے میں مدد کرے گا۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا دورہ پاکستان سیلاب متاثرین کے مسائل کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں مدد کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دورہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں کے مہلک نتائج کے بارے میں بہتر طور پر آگاہ کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ مشکل گھڑی میں یکجہتی کے اظہار کے لیے یو این سیکریٹری جنرل کی پاکستان آمد پر مشکور ہیں، سیکریٹری جنرل ایسے وقت آئے ہیں جب ایک تہائی پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے۔ عالمی برادری کو سیلاب سمیت قدرتی آفات سے متاثرہ غریب ممالک کی مدد کے لیے آگے آنا ہوگا۔ یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان میں سیلاب سے پیدا ہونے والی تباہ کن صورتحال کے درمیان یکجہتی کے لیے 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے