آئی فون 13

آئی فون 14 نے برف میں پھنسے شخص کی زندگی بچا لی

کیلیفورنیا (پا ک صحافت) آئی فون 14 سیریز میں حال ہی میں سیٹلائیٹ کے ذریعے ایمرجنسی ایس او ایس پیغامات بھیجنے کا فیچر متعارف کرایا گیا تھا اور اس نے ایک شخص کی زندگی بچالی۔ یاد رہے کہ اس سیریز کے فونز میں کمپنی نے سیلولر سگنل یا وائی فائی کے بغیر ٹیکسٹ میسج بھیجنے کی سہولت فراہم کرنے والا سیٹلائیٹ کنکٹویٹی فیچر نومبر میں امریکا اور کینیڈا میں متعارف کرایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اس فیچر کی بدولت صارفین ایمرجنسی حالات میں ایسے علاقوں سے بھی امدادی اداروں کو ٹیکسٹ میسج بھیج سکتے ہیں جہاں سیلولر یا وائی فائی کوریج موجود نہیں ہوتی۔ اس فیچر کے ذریعے 2 دسمبر کو ریاست الاسکا کے برفانی علاقے میں پھنس جانے والے شخص کو بچانے میں مدد ملی۔

واضح رہے کہ 2 دسمبر کو رات 2 بجے الاسکا اسٹیٹ ٹروپرز کو ایک شخص کی جانب سے نوٹیفکیشن ملا جو Noorvik سے Kotzebue جارہا تھا۔ اس شخص کی اسنو مشین راستے میں خراب ہوگئی تھی اور وہاں وائی فائی یا سیلولر سگنل موجود نہیں تھے۔ خوش قسمتی سے اس کے فون میں سیٹلائیٹ کنکٹویٹی کا فیچر ان ایبل تھا جسے استعمال کرکے اس نے امداد کے لیے نوٹیفکیشن بھیجا۔

یہ بھی پڑھیں

وہ منفرد اے آئی کیمرا جو تصاویر کو شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے

(پاک صحافت) کیا آپ کسی ایسے کیمرے کے تصور کر سکتے ہیں جو تصویر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے