آپریشن

شمالی وزیرستان، فورسز کی کاروائی کے دوران مطلوب دہشتگرد کمانڈر محمد نور عرف سرکئی

شمالی وزیرستان (پاک صحافت) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نےملک دشمن دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مطلوب دہشتگرد کمانڈر محمد نور عرف سرکئی کو ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے تعلقات شعبہ عامہ کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے شمالی وزیرستان میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ملک دشمن دہشتگرد کمانڈر محمد نور عرف سرکئی کو ہلاک کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دہشتگرد کمانڈر محمد نور عرف سرکئی ہلاک ہو گیا، دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے