فلم مولا جٹ

دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی بھارت میں ریلیز  ہونےکی خبریں سرگرم

لاہور (پاک صحافت) دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی بھارت میں ریلیز  ہونےکی خبریں سرگرم ہیں۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دی لیجنڈ آف مولاجٹ 23 دسمبر 2022 کو بھارت میں بھی ریلیز کی جاسکتی ہے تاہم اب تک اس حوالے سے متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 2019 سے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثقافتی تبادلے پر پابندی ہے لیکن اس کے باوجود کچھ بھارتی پنجابی فلمیں پاکستان میں ریلیز ہونے میں کامیاب ہوئیں۔اب پاکستان کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ کی بھارت میں ریلیز ہونے کی خبریں زیر گردش ہیں، توقع ہے کہ دی لیجنڈ  آف مولاجٹ کی بھارت میں ریلیز ممکنہ طور پر مستقبل قریب میں پاکستان میں بالی وڈ فلموں پر عائد پابندیوں میں بھی نرمی کا باعث بن سکتی ہے۔

واضح رہے کہ دی لیجنڈ آف مولاجٹ عالمی سطح پر 200 کروڑ کا بزنس حاصل کرنے میں کامیاب ہوچکی ہے۔یاد رہے کہ مولاجٹ کو قومی سطح پر کئی ریکارڈ بریک کرنے کے ساتھ ساتھ 4 برس میں برطانیہ کے اندر برصغیر کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بننے اور سپر ہٹ تامل مووی ”پونین سیلون“ کا ریکارڈ بھی بریک  کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے