مادھوری ڈکشٹ

مادھوری ڈکشٹ کی ماضی کا دلچسپ واقعہ

ممبئی (پاک صحافت) بالی ووڈ کی ڈانسنگ کوئین اور سینئر اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے اپنے ایک انٹرویو میں ماضی کے دلچسپ واقعہ سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اپنا کمرہ صاف نہ کرنے پر والدہ سے ڈانٹ پڑتی تھی۔معروف اداکارہ نے انٹرویو میں بتایا کہ فلم اسٹار بننے کے باوجود لاپرواہی اور غیرسنجیدگی پر ان کی ماں ان کو خوب ڈانٹتی تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق  مادھوری ڈکشٹ نے بتایا کہ فلم اسٹار بننے کے باوجود لاپرواہی اور غیرسنجیدگی پر انہیں اپنی ماں سے ڈانٹ پڑتی تھی۔ خیال رہے کہ رہے کہ مادھوری ڈکشٹ نے حال ہی میں نیٹ فلکس کی سیریز ‘دی فیم گیم’ میں ڈیبیو کیا ہے۔اس سیریز میں مادھوری کی کہانی ایک کامیاب ادکارہ کے گرد گھومتی ہے جس میں ان کا نام انامیکا آنند ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ مادھوری نے اس انٹرویو میں یہ بھی بتایا کہ انہوں نے فلم اسٹار بن کر کافی شہرت حاصل کی لیکن ان کی زندگی میں کوئی منفیت نہیں آئی، شہرت محنت سے حاصل ہوتی ہے جو میں ہر روز کرتی ہوں، انہوں نے بتایا کہ ان کو روزانہ کیمرے کا سامنا کرنے میں ہمیشہ خوشی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے پر کئی گھروں میں طلاقیں ہو سکتی ہیں، متھیرا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ و میزبان متھیرا نے خبردار کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے