چوہدری نثار

چوہدری نثار کو ن لیگ میں واپسی کا گرین سگنل مل گیا

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو پاکستان مسلم لیگ ن میں واپسی کے لئے گرین سگنل مل گیا، ذرائع کے مطابق چوہدری نثار لاہور میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے جلد ملاقات کریں گے۔ دونوں آپس میں مسلسل رابطے میں ہیں، چوہدری نثار اور شہباز شریف کے درمیان پیر کے روز ملاقات کا بھی امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار حلف اٹھانے سے قبل میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کریں گے دونوں رہنما مستقبل کی سیاسی حکمت عملی اور ممکنہ حکومت مخالف تحریک پر بات کریں گے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بھی  چوہدری نثار اور شہباز شریف کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں چوہدری نثار نے شہباز شریف کو رہائی پر مبارکباد دی، دونوں رہنماؤں کے مابین ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار پیر کے روز لاہور پہنچیں گے، جہاں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثار اور شہباز شریف کے ملاقات کے دوران حمزہ شہباز بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔ دوسری جانب سے پیر یا منگل کے روز چوہدری نثار کے حلف اٹھانے کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے