نور عالم خان

ہمارے لیے نیب، عدالتیں اور تمام ادارے قابل احترام ہیں۔ نور عالم

اسلام آباد (پاک صحافت) نور عالم کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے نیب، عدالتیں اور تمام ادارے قابل احترام ہیں، لیکن سابق چیئرمین نیب پر سنگین الزامات ہیں انہیں کمیٹی میں پیش ہوکر جواب دینا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب سے ایسٹ ڈیکلریشن مانگی تو پلندہ بنا کر عدالت چلے گئے۔ آپ کے ادارے کے سابقہ چئیرمین پر سنگین الزامات ہیں، سابقہ چئیرمین نیب ڈر کیوں رہے ہیں اگر وہ کلئیر ہیں تو کمیٹی میں پیش ہوں۔

نور عالم خان کا مزید کہنا تھا کہ رولز پڑھ لیں تو آپ کو کمیٹی کے اختیارات کا علم ہو جائے گا، انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے، گیارہ اگست کو نیب سے متعلق اجلاس منعقد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ کیسز سے متعلق معلومات لینا چاہتے ہیں، پی اے سی نے نیب کر خط لکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا بیٹی کیساتھ کرغزستان سے آنے والے طلبہ کا ایئرپورٹ پر استقبال

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ اپنی بیٹی کے ساتھ طلبہ کا استقبال کرنے کراچی ایئرپورٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے