رانا ثناءاللہ

رانا ثناءاللہ کیجانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو جلانے کی دھمکی

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات کروائے گی تو مشینوں کو آگ لگا دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملک کا دیوالیہ نکل چکا ہے، سلیکٹڈ حکومت اور نااہل وزیراعظم کی جانب سے سٹیٹ بینک سمیت پوری معیشت آئی ایم ایف کے حوالے کر دی گئی ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے خلاف ہر حربہ استعمال کریں گے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے الیکشن کروائے گئے تو پولنگ سٹیشن سے باہر نکال کر مشینوں کو آگ لگا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی آڈیو کو کاونٹر کرنے کے لیے اشتہارات والی آڈیو کا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے