محسن نقوی

گھر چلا جاؤں گالیکن دباؤ میں نہیں آؤں گا، محسن نقوی

لاہور (پاک صحافت) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہےکہ وہ گالی گلوچ اور ٹوئٹ سے نہیں گھبرائیں گے، گھر چلے جائیں گے لیکن دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپ سیاست میں جو مرضی کریں مجھے اعتراض نہیں مگر ہمارے بھی بیوی بچے ہیں انہیں تو بیچ میں نہ گھسیٹیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ کہ ہمیں اپنا کام کرنے دیں، آپ سیاست میں جو مرضی کریں، مجھے کوئی اعتراض نہیں، میں اس منصب پر نہ بیٹھا ہوتا تو کسی اور طریقے سے جواب دیتا۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ  گھر چلا جاؤں گا لیکن دباؤ میں نہیں آؤں گا، دھمکی، گالم گلوچ اور ٹوئٹ سے نہیں گھبراؤں گا۔

واضح رہے کہ نگران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ 30 اپریل کو الیکشن ہیں ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، مجھ پر قتل کا الزام لگایا، کیا یہ اتنا آسان ہے؟ کھلے عام درخواست دے رہے ہیں کہ ان سے قتل ہوا،یہ زیادتی ہے، جھوٹا الزام نہ لگائیں، ہر ایک کو گمراہ کر رہے ہیں ، مجھ پر پہلے سازش اب قتل کا الزام لگایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے