جاوید لطیف

کوئی بھی ادارہ عمران خان کی کرپشن میں ہاتھ ڈالنے کیلئے تیار نہیں۔ جاوید لطیف

اسلام آباد (پاک صحافت) جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کرپشن کے متعدد کیسز سامنے آچکے ہیں لیکن کوئی بھی ادارہ ان کے کرپشن پر ہاتھ ڈالنے کے لئے تیار نہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالیاتی اداروں سے ڈیل مکمل ہونے تک قبل از وقت انتخابات میں نہیں جانا چاہیے۔ عمران خان ریلیف لیتے جا رہے ہیں، یہ کل بھی لاڈلے تھے اور آج بھی لاڈلے ہیں۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ججز اور جرنیلوں کی بند کمروں میں بیٹھ کر فیصلے کی بات کرتے ہیں، اگر کسی اور سیاستدان نے یہ بات کی ہو تو اُس کا حشر کردیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اداروں کی توہین بھی کرتا ہے اور اسے پوچھنے والا بھی کوئی نہیں، آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے ابھی جماعت میں کسی نام پر بات نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے