شرجیل میمن

ہماری فوسز دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کررہی ہیں ، شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت)  وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے جامعہ کراچی کی حدود میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہ بزدل لوگوں کا کام ہے، ہمارے ملک کے دشمنوں کا کام ہے، نہ قومیں ڈرتی ہیں نہ حکومتیں ڈرتی ہیں، ہماری فوسز دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جامعہ کراچی کی حدود میں دھماکا دہشت گردی کا واقعہ ہے، 4 لوگ جاں بحق اور 4 لوگ زخمی ہیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جبکہ رانا ثناءاللہ نے چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ سے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ نے جاری بیان میں کہا کہ یہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک واقعہ ہے، غیر ملکیوں کی حفاظت ہرصورت یقینی بنائیں گے۔ یاد رہے کہ رہے کہ جامعہ کراچی میں غیر ملکی اساتذہ کی وین میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ کی رفح میں اسرائیلی فوج کی حالیہ دراندازی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے رفح میں اسرائیلی فوج کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے