مرتضی وہاب

سازش کے تحت حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، مرتضٰی وہاب

کراچی (پاک صحافت) کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ چینی قونصل خانے بھی گئے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے واقعہ کا سخت نوٹس لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان  بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے جامعہ کراچی میں جائے وقوعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افسوناک واقعہ ہے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ نےکہا کہ اس شہر نے بڑی قربانیاں دیکھیں ہیں، اس شہر کے لا اینڈ آرڈر کو بہتر کیا گیا۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دران مرتضٰی وہاب نے مزید کہا کہ تمام پہلوں کو مد نظر رکھ کر تفتیش جاری ہے، کراچی یونیووسٹی کی انتظامیہ سے بھی سیکورٹی کے حوالے سے بات کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ چین ہمارا دیرنہ دوست ہے ، سازش کے تحت حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے