شاہد خاقان عباسی

تحریک انصاف حکومت کے دور کی کرپشن بھی جلد عوام کے سامنے آئے گی۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے دور میں ہونے والی کرپشن بھی جلد عوام کے سامنے بے نقاب ہوگی اور سب کا احتساب ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلسوں اور کابینہ اجلاسوں میں ہر جگہ دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ وزیراعظم کو احتساب کا اتنا ہی شوق ہے تو چیئرمین نیب بھی خود بن جائیں۔ احتساب کا مشیر تو ملک سے فرار ہو گیا ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے دور کی کرپشن بھی جلد عوام کے سامنے آئے گی، اب احتساب پورے پاکستان کے سامنے ہوگا۔ سینیٹ میں بیٹھے لوگوں نے پیسے دے کر یہ سیٹیں لیں، ان کی تحقیقات بھی کی جائے کہ وہ پیسہ کہاں سے آیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے