مہنگائی

کرنٹ اکاؤ نٹ خسارے میں 7.1 ارب ڈالر کا اضافہ، مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد تک جا پہنچی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارت خزانہ کی جانب سے ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی گئی ہے ، جس کے مطابق کرنٹ اکاؤ نٹ خسارے میں 7.1 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، جبکہ ملک میں ماہانہ مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران ترسیلات زر، نان ٹیکس آمدنی اور براہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے جس میں مہنگائی میں اضافے کی تصدیق کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 22-2021 کے پہلے 5 ماہ کے دوران برآمدات، درآمدات، ایف بی آر محصولات اور بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران مہنگائی کی سالانہ شرح 9.3 فیصد ریکارڈ کی گئی، نومبر میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 11.5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں بڑی صنعتوں کی شرح نمو جولائی سے اکتوبر میں 3.6 فیصد تک رہی، اکتوبر میں بڑی صنعتوں کی شرح نمو  منفی 1.2 فیصد تک رہی۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے